میدک ضمنی انتخابات کے سی آر کی قسمت کا فیصلہ کریں گے :جانا ریڈی

حیدرآباد 28 اگست (سیاست نیوز)اپوزیشن لیڈر کے جانا ریڈی نے کہا کہ میدک لوک سبھا ضمنی انتخابات کے نتائج ہی تلنگانہ ریاست میں مستقبل کی سیاست کا فیصلہ کریں گے ۔ کے سی آر کی قسمت کا فیصلہ بھی انہی نتائج سے مربوط ہے۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے میدک ضمنی انتخابات چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کیلئے اہم ہوں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر اپنے انتخابی وعدوں کو پورا نہیں کررہے ہیں۔ کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ وفاء نہیں ہوا اس لئے عوام ان پر برہم ہیں۔