میاکس کیور ہاسپٹلس میں قلب کے کامیاب آپریشنس

کریم نگر ۔ 29 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : میکس کیور ہاسپٹلس کے ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم قلب کی مختلف کامیاب سرجریاں انجام دیتا رہا ہے ۔ ڈاکٹر ہریش بادامی قلب کی کامیاب سرجریز انجام دینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ ضلع کریم نگر کی لکشمی جنگلی کو سانس لینے تکلیف پر دواخانہ سے رجوع کیا گیا مختلف ٹسٹ کیے گئے ڈاکٹر ہریش نے اس خاتون کی قلب کی پپندھی دور کرنے اس کی بینٹالس سرجری انجام دی ۔ مریض اب صحت مند ہیں ۔ قلب میں سوراخ ایک پیدائشی نقص ہے ۔ ڈاکٹر ہریش نے کریم نگر کی ایک 34 سالہ خاتون منجولا کو اس مرض سے چھٹکارہ دلانے اس کی کامیاب سرجری انجام دی ۔ ڈاکٹر ہریش راؤ نے کریم نگر کے 40 سالہ انجیا ، 25 سالہ پدما اور 40 سالہ خاتون کنکوا کو مرٹل والو تبدیل کے لیے کامیاب آپریشن کیا اور انجوا 38 سالہ خاتون کا آورٹک والو تبدیلی کا کامیاب آپریشن انجام دیا ۔ میکس کیور ہاسپٹلس میں قلب کے ہر طرح کے آپریشن کے لیے تمام تر سہولتیں ماہر ڈاکٹرس کے ساتھ موجود ہیں ۔۔

 

ٹیکس انسپکٹر جی ایچ ایم سی عابڈس رشوت کے الزام میں گرفتار
حیدرآباد /29 جون ( پریس نوٹ ) ڈائرکٹر جنرل اے سی بی ٹی ایس حیدرآباد کے بموجب ٹیکس انسپکٹر سرکل IX اے عابڈس جی ایچ ایم سی حیدرآباد جی رویندر کو آج ان کی رہائش گاہ بھولکپور مشیرآباد سے اس وقت رنگوں ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جب وہ شکایت کنندہ سے جی ایچ ایم سی میوٹیشن سے استثنی کیلئے چار ہزار روپئے بطور رشوت قبول کر رہا تھا ۔ رشوت کی رقم ملزم کے جیب سے ضبط کرلی گئی ۔ ٹیکس انسپکٹر کو اے سی بی کورٹ حیدرآباد میں پیش کیا گیا ۔