میانمار کے 700 تارکین وطن کی کشتی میں بنگلہ دیشیوں کی اکثریت

مونگڈا (میانمار) ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے عہدیداروں نے کہا کہ کشتی میں سفر کرنے والے تارکین وطن کی 700 افراد کی تعداد میں اکثریت بنگلہ دیشیوں کی تھی جو ایک ہفتہ قبل غرق ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت بنگلہ دیشیوں کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ وہ سرحد کے قریب قائم ایک پناہ گزین کیمپ جارہے تھے جبکہ یہ حادثہ پیش آیا۔ میانمار میں بنگلہ دیش کے مسلمانوں اور مقامی بدھ مت کے پیروؤں میں طویل عرصہ سے کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کسی بھی ملک نے ان زندہ بچ جانے والے افراد کو گرفتار کرنے سے دلچسپی ظاہر نہیں کی حالانکہ امریکہ نے انتباہ دیا ہیکہ صورتحال پر اس کی گہری نظر ہے۔ یہ کشتی جو بہت زیادہ پرہجوم تھی، گذشتہ جمعہ کو ملیشیا کی جانب سفر کرنے کے دوران انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے درمیان غرق ہوگئی تھی۔