میانمار کے فوجی سربراہ کا روہنگیا کیخلاف آپریشن کا دفاع

یانگون ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میانمار یعنی برما کے فوجی سربراہ نے رخائن میں فوجی آپریشن کا دفاع کیا ہے جس کے نتیجے میں 75 ہزار سے زیادہ مسلم اقلیت کو ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔میانمار یعنی برما کے فوجی سربراہ نے رخائن میں فوجی آپریشن کا دفاع کیا ہے جس کے نتیجے میں 75 ہزار سے زیادہ مسلم اقلیت کو ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر روہنگیا اقلیت کا قتل اور اجتماعی ریپ کیا ہے۔ہر چند کہ بہت سے روہنگیا ایک عرصے سے برما میں قیام پذیر ہیں تاہم ملک میں بہت سے رہنے والے انھیں بنگلہ دیش سے آنے والے ناپسندیدہ تارکین وطن کے طور پر دیکھتے ہیں۔بہرحال میانمار کی عالمی سطح پر اس بات کے لیے تنقید کی جاتی ہے کہ اس نے اپنے ملک کے رخائن علاقے میں آباد مسلم اقلیت روہنگیا کے خلاف ناروا سلوک روا رکھا ہے۔