یانگون ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) میانمار نے آج کہا ہیکہ ہندوستانی فوج نے باغیوں پر حملہ اسی کی سرزمین پر کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ باغی گروپس کو پڑوسی ممالک پر حملہ کیلئے میانمار کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میانمار کے صدارتی دفتر کے ڈائرکٹر نے فیس بک پوسٹ پر لکھا ہیکہ میانمار فوجی بٹالین سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہند ۔ میانمار سرحد پر ہندوستانی سرزمین پر یہ فوجی کارروائی کی گئی ہے۔ یہ سرکاری ردعمل اس وقت ظاہر کیا گیا جب ہندوستانی وزراء نے کہا تھا کہ فوج نے باغیوں کے کیمپس کو تباہ کرنے کی یہ کارروائی میانمار میں انجام دی ہے۔