میانمار کی جیڈ مائننگ کے قریب حادثہ ، 14 افراد ہلاک

بنکاک ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی میانمار کے جیڈکانکنی خطہ میں کانوں سے نکلنے والے فاضل مادے کے ڈھیر کے اچانک گرجانے سے اس میں 14 افراد دب کر ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء کچن اسٹیٹ کے پاکانت ٹاؤن شپ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس حادثہ میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ کئی لوگ لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ پاکانت ٹاؤن میانمار دارالحکومت ینگون سے 950 کیلو میٹر شمال میں واقع ہے اور یہاں پر دنیا کی اعظم ترین اور مالی اعتبار سے انتہائی پُرکشش جیڈمائننگ انڈسٹری قائم ہے ۔