نیپی ڈا ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے آج میانمار میں انقلابی تبدیلی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آنگ سان سوچی کی منتخبہ حکومت نے عالمی جمہوری مقاصد کے لئے نمایاں پیشرفت کی ہے ۔ پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جس میں وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے سوچی سے ملاقات کی ‘ کہا کہ نوبل انعام یافتہ خاتون نے اپنے ملک کو برسوں بعد جمہوریت کی راہ پر گامزن کردیا ہے جو دنیا بھر کے عوام کیلئے ایک نمایاں مثال ہے ۔میانمار میں برسوں تک فوجی حکومت رہ چکی ہے ۔ آنگ سان سوچی نے جمہوریت کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کی مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی سال تک قید کردیا گیا تھا ۔