یانگون۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں سیلاب سے 12 افراد ہلاک اور ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد دیگر بے گھر ہوگئے ہیں۔ انہیں قریبی 300 عارضی کیمپوں میں پناہ فراہم کی گئی ہے۔ سرکاری روزنامہ ’’گلوبل نیو لائٹ‘‘ کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ یہ سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وزیر برائے سماجی بہبود ، راحت رسانی اور بازآبادکاری میات آئے نے کہا کہ راحت رسانی کیمپوں میں ابھی کافی تعداد نہیں پہونچی ہے۔