میانمار میں زرعی ڈیم ٹوٹنے سے متعدد مواضعات زیرآب

نیپیڈا، 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمارکے وسطی علاقے میں ایک زرعی ڈیم ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے 85 گاؤں زیر آب ہوگئے اور تقریبا 63 ہزار لوگ بے گھر ہوگئے ۔سیلاب کی وجہ سے ایک پل ٹوٹ جانے سے ملک کے اہم شہروں یانگون اور منڈالے اور راجدھانی نیپیڈا کے درمیان سڑک رابطہ ٹوٹ گیا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق راحت اور بچاؤ کام جنگی پیمانے پر جاری ہے ۔زرعی اور آبی انتظامیہ کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر جاو لوین تن نے انگریز اخبار گلوبل نیو لائٹ کو بتایا کہ ڈیم کے اردگرد کے علاقوں میں سیلاب کے پانی میں کمی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اسپیل وے کے تباہ ہونے کی وجہ سے ڈیم ٹوٹا ہے جس سے 85 گاؤں زیرآب ہیں اور 63 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔سرکاری افسران نے حال ہی میں ڈیم کو محفوظ قرار دیا تھا جبکہ مقامی لوگوں نے کسی ناخوشگوار واقعہ کے ہونے کا شبہ کا اظہار کیا تھا۔