رنگون، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں ملک کے سرکاری رازداری قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں رائٹر کے دو صحافیوں کی سزا پر فیصلہ 3ستمبر تک کے لئے ٹل گیا ہے ۔جج کھن ماؤنگ ماؤنگ نے بتایا کہ رائٹر کے دونوں صحافیوں و لون (32) اور کیاؤ سوئے او (28) کی سزا پر پیر کو فیصلہ کیا جانا تھا لیکن جج ییلون کی طبیعت خراب ہونے کے وجہ سے یہ 3ستمبر تک کے لئے ٹال دیا گیا ہے ۔ جج ماؤنگ جج ییلون کے بیمار ہونے کی وجہ سے اس معاملہ کی سماعت کر رہے تھے۔