نیپیڈا (میانمار)۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ چین کے جنوبی بحر چین میں جارحانہ رویہ پر فکرمند میانمار میں منعقد ہونے والی پہلی علاقائی چوٹی کانفرنس میں اظہار تشویش کیا گیا اور اُمید ظاہر کی گئی کہ چین 50 سال بعد بے رحم فوجی اقتدار سے اُبھرنے کے بعد میانمار میں منعقد ہونے والی چوٹی کانفرنس کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بنے گا اور اپنے ملک میں کشیدگی میں اضافہ پر قابو پالے گا۔ جنوبی بحر چین دنیا کی انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے۔ یہاں مچھلی اور تیل و گیاس کے ذخائر کی افراط بھی ہے۔ اس علاقہ پر چین کے علاوہ جاپان اور فلپائن کا بھی دعویٰ ہے۔