یانگون، 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حقوق انسانی گروپ نے کہا ہے کہ حکومت کے نئے متنازعہ منصوبے کے تحت گزشتہ تین ہفتوں کے دوران میانمار سے 14000 روہنگیا مسلمانوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔ بیرونی میڈیا کے مطابق روہنگیا پناہ گزینوں پر نظر رکھنے والے حقوق انسانی کے گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صرف گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ریاست راکھین سے 14 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو زبردستی تھائی لینڈ دھکیلا گیا۔ رپورٹ کے مطاق منصوبے کے تحت ایک ملین روہنگیا مسلمانوں کا ملک سے زبردستی انخلاء کیا جائیگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری میانمار حکام پر اس منصوبے کی تبدیلی کیلئے دبائو ڈالے۔