نئی دہلی ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے ایرانڈیا ون طیارہ کو گذشتہ ہفتہ میانمار میں نائی پائی تا ایرپورٹ پر تقریباً 92 منٹ انتظار کرنا پڑا۔ بتایا جاتا ہیکہ برسبین روانگی سے قبل ایندھن بھرنے میں تاخیر ہوگئی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ طیارہ جمعرات کو 9.30 بجے روانہ ہونے والا تھا لیکن ایرپورٹ اسٹاف کے عدم تعاون کی وجہ سے 11.02 بجے شب روانہ ہوا۔ ایرانڈیا کے عہدیدار نے کہا کہ اس تاخیر کی وجہ صرف یہی تھی کہ اسٹاف نے ایندھن بھرنے کی سہولت بروقت مہیا نہیں کی۔ یہ معاملہ سفارتخانہ اور اسپیشل پروڈکشن گروپ سے رجوع کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایندھن بھرنے کا کام ایک مرحلہ میں نہیں کیا جارہا تھا اور مختلف مراحل کی وجہ سے تقریباً 5.30 بجے لگ گئے اس کے علاوہ صرف ایک ہی جگہ ایندھن بھرنے کا انتظام تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایرپورٹ حکام نے بھی تعاون نہیں کیا تھا۔