میانمار :اقتدار کی منتقلی عوامی جیت ، صدر کا آخری خطاب

نے پیڈا (میانمار) ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر میانمار تھین سین نے آج مائنمار میں اقتدار کی منتقلی کی ستائش کرتے ہوئے اس عوام کی جیت سے تعبیر کیا۔ فوج کی اجارہ داری والی پارلیمنٹ سے آخری بار خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ اقتدار اب آنگ سان سوچی کی برسراقتدار پارٹی کے حوالے کردیا جائے گا جو عرصہ دراز سے میانمار میں جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کررہی تھی جبکہ کئی برسوں تک یہاں جنٹا فوجی حکومت رہی۔
چین میں ’’میک ان انڈیا‘‘ روڈ شو
بیجنگ ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کی زائد از 80 کمپنیوں کے تاجروں نے چین کے صوبہ شیزوان میں منعقدہ روڈ شو میں شرکت کی جس میں تاجروں کے لئے ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور فوائد پر روشنی ڈالی گئی تھی جو دراصل حکومت ہند کے ’’میک ان انڈیا‘‘ مہم کا ایک حصہ تھا۔ اس موقع پر ہندوستان کے قونصل جنرل متعینہ گوانگژو سیلاس تھنگل نے کہا کہ میک ان انڈیا کی مہم چینی تاجرین اور صنعتکاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کا اچھا موقع فراہم کررہی ہے ۔