میانمار، آسیان کیساتھ مل کر راکھین صوبے میں تناؤ کم کرنے سے متفق

نیپییڈا۔29مئی(سیاست ڈاٹ کام)میانمار نے راکھین صوبے میں تناؤ کرنے کرنے کے سلسلے میں جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آپسی اتفاق ظاہر کیا ہے ۔رخائن میں یونین انٹرپرائسیز فار ہیومن اسسٹینس اینڈ ڈیولپمنٹ(یوای ایچ آر ڈی)کے مطابق آسیان اور میانمار علاقے میں تنازعہ کو کم کرنے کے اقدامات شروع کرنے کے لئے متفق ہوگئے ہیں۔میانمار ٹائمس نے بتایا کہ ایجنسی کے صدر کے صلاح کار یوٹا اوئنگ نے کہا کہ ان اقدامات کوجلد از جلد نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا،‘‘ہم جلد ہی حقیقی اقدامات کو شروع کرنے کی امید کرتے ہیں۔’’آسیان ،اہم وزارتیں اور راکھین کے سینئر حکام کی پیر کو نیپییڈا میں میٹنگ ہوئی۔دونوں فریقوں نے موثر منصوبوں کو نافذ کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے جس سے طبقے کے لوگوں کو جلد ہی فائدہ ہوگا اور پناہ گزینوں کو ان کے وطن بھیجنے کی حمایت کرنے کے لئے میانمار میں واقع آسیان -ہنگامی ردعمل اور جائزہ ٹیم منصوبہ بنائے گی۔آسیان ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ،آسیان اور میانمار نے راکھین میں بنیادی ضرورتوں کا تجزیہ کرنے والے لوگوں کی سفارشوں پر بات چیت کی اور راکھین میں موجود پناہ گزینوں کو ان کے ملک بھیجنے کی سہولت مہیا کرانے کے لئے وسیع پیمانے پر ضرورتوں کا تجزیہ کرنے کے لئے منصوبہ بنایا۔