میامی ایرپورٹ اُڑانے کی دھمکی یوپی کا نوجوان گرفتار

لکھنؤ 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے امریکہ کے میامی یرپورٹ کو متعدد فون کالس کرتے ہوئے اس (ایرپورٹ) کو دھماکہ سے اُڑادینے کی دھمکی دینے والے ایک 18 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ اے ٹی ایس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسیم ارون نے کہاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ملزم نے 1000 امریکی ڈالر مالیتی بٹکوئینس خریدا تھا جس میں وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا تھا۔ اس نے امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی سے اِس ضمن میں شکایت کی تھی لیکن اُس کو مطلوب جواب موصول نہیں ہوا تھا۔ جس پر چراغ پا ہوکر اس نوجوان نے میامی ایرپورٹ کو کئی کالس کرتے ہوئے ایرپورٹ کو اُڑادینے کی دھمکی دی تھی۔ اس نے دھمکی آمیز کالس میں کہا تھا کہ ’’مَیں AK47، دستی بموں اور خودکشی بیلٹ کے ساتھ آؤں گا اور سب کو ہلاک کردوں گا‘‘۔ ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ آئی جی نے کہاکہ ایف بی آئی نے انٹرنیٹ پروٹوکول پر 2 اکتوبر تا 31 اکتوبر وائس کالس کررہا تھا۔ آئی پی ایڈریس کی بنیاد پر اس کا پتہ چلایا گیا تھا۔