حیدرآباد۔ 31 مارچ (این ایس ایس) سٹی ٹریفک پولیس کو اُس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب چہارشنبہ کی شب میئر بی رام موہن بغیر ہیلمٹ ٹو وہیلر چلا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور اس وقت وہ ہیلمٹ پہنے ہوئے نہیں تھے۔ ٹریفک پولیس نے میئر کو 100 روپئے ای۔ چالان کیا۔ واضح رہے کہ شہر میں اس وقت ہیلمٹ کے تعلق سے ٹریفک پولیس کی مہم جاری ہے۔