حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس) یہ بیان کرتے ہوئے کہ ٹی آر ایس پارٹی کا گریٹر حیدرآباد میں کچھ خاص اثر نہیں، ٹی ڈی پی رکن اسمبلی ویویکانند گوڑ نے الزام عائد کیاکہ ٹی آر ایس پارٹی میئر کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے غلط راہ پر چل پڑی ہے۔ وہ آج یہاں میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ شہر حیدرآباد میں ڈیویژنس کی نئی حد بندی کچھ اس طرح کی گئی جیسے کُتّے آپس میں کھانے کی چیزیں حاصل کرنے چیر پھاڑ کرتے ہیں۔ اُنھوں نے متعلقہ ایکٹ میں ترمیم پر بھی تنقید کی۔