مہیش بابو قانون کے پابند شہری ، کوئی غیرمتنازعہ ٹیکس باقی نہیں : ٹیم کا دعویٰ

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (پی ٹی آئی) تلگو کے ایک ممتاز اداکار مہیش بابو نے جن کے دو بینک کھاتے گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) محکمہ کی طرف سے قرق کئے جاچکے ہیں کہا ہے کہ وہ کوئی بھی غیر متنازعہ ٹیکس باقی نہیں ہیں ۔ وہ اس کے پابند قانون شہری ہیں اور تمام معاشی قوانین کی پابندی کیا کرتے ہیں ۔ اس اداکار کی قانونی ٹیم نے کہا ہے کہ اس مسئلہ پرایک تنازعہ عدالت میں زیرتصفیہ ہے ۔ مہیش بابو کی قانونی ٹیم نے کہا کہ ’ حیدرآباد کے جی ایس ٹی کمشنریٹ نے 18.5 لاکھ روپئے مالیتی متنازعہ ٹیکس مطالبہ کے ضمن میں دو کھاتوں کو قرق کرلیا ہے اور ٹیکس پر شرح سود کے طور پر 73.5 لاکھ روپئے کے علاوہ مالیاتی سال 2007-08 ء میں برینڈ ایمبیسیڈر کی خدمات پر جرمانہ عائد کیا ہے جو قابل محصول خدمت نہیں ہے ‘ ۔