حیدرآباد۔ 7 اکتوبر (سیاست نیوز) رنگاریڈی ضلع مہیشورم میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راجو ایک اور نوجوان کرشنا کے قتل کیس کا ملزم تھا، دو سال قبل کتور اسٹیشن کی پٹریوں پر کرشنا کی نعش پائی گئی تھی۔ جس کے نتیجہ میں کرشنا کے افرادِ خاندان نے راجو کے مکان کو جلا دیا تھا اور اس کا قتل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد راجو شادنگر منتقل ہوگیا تھا۔ آج صبح راجو اپنے دوست سے ملنے مہیشورم پہنچا تھا کہ کرشنا کے بعض رشتہ داروں نے اس سے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ جس کے بعد راجو برسرموقع ہلاک ہوگیا۔