مہکتی کلیاں

٭ بعض اوقات ہماری پریشانیاں اس قدر داخلی اور شخصی نوعیت کی ہوتی ہیں کہ ہم ان کا عزیز ترین دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی ذکر نہیں کرسکتے ہیں ایسے لمحات میں دعا ہی ہمارے پاس آخری وسیلہ رہ جاتا ہے ۔ جو راز ہم دوسروں کو نہیں بتاسکتے خدا کو تو بتاسکتے ہیں۔
٭ انسان کی زندگی کتاب کے تین صفحات کی طرح ہے ۔ پہلاصفحہ پیدائش ، آخری صفحہ موت اور درمیانی صفحہ خالی ہے ۔اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس درمیانی صفحہ کو کیسے پُرکرسکتے ہیں۔
٭انسان کی کامیابی کیلئے دو خوبیاں بے حد اہمیت رکھتی ہیں اول خوداعتمادی جو ہر مقام پر ساتھ دیتی ہے حوصلہ بلند کرتی ہے اور لوگوں کے سامنے سرخرو کرتی ہے ۔ دوم مضبوط قوت ارادی ہے جس کے تحت انسان اپنی منزل کے حصول کیلئے کوشاں رہتا ہے ۔