مہنگائی کے خلاف ایرانی عوام کا ایک بار پھر احتجاج

تہران ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی فوج اورپولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے باوجود ہزاروں افراد ایک بار پھر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرآگئے ہیں۔ایران میں سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کی ہیں۔ دارالحکومت تہران میں ہوئے ایک احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ شاہراہ سپہ سالار میں نکالے گئے اس جلوس میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کاروباری برادری پر بھی زور دیا کہ وہ احتجاج میں ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں۔