مہنگائی پر قابو پانے میں حکومت ناکام : آر سدیشور کا بیان

شمس آباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ضلع رنگاریڈی کے معین آباد منڈل میں وائی ایس آر کانگریس ایس سی سیل ڈسٹرکٹ کنوینر آر سدیشور نے دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ اس موقع پر آر سدیشور نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی کا دور سنہرا دور تھا اور وہ انتخابات کے بعد وائی ایس آر کانگریس اقتدار پر آنے کے بعد دوبارہ سنہری دور واپس آئے گا ۔ کانگریس کے دور میں مہنگائی میں بے حد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے عوام پریشان حال زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ عوام کو کوئی سہولت مہیا نہیں کی جارہی ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس اقتدار پر آنے کے بعد ہی عوام کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ حکومت بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ جگن موہن ریڈی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اقتدار پر آنے کے بعد تمام مسائل کو حل کریں گے ۔ طلباء ، ڈاکرا خواتین ، کسانوں ، اقلیتوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے گی اور کسانوں کو 9 گھنٹے مفت برقی سربراہی دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ۔ اس موقع پر مہیندر ریڈی ، انجیا ، وینکٹیش ، شیکھر ، نوین ، راجو ، سریکانت ، کرشنا ، شریف ، صلح الدین حسین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔