حیدرآباد۔19۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی دبئی کے دورہ پیش نظر چار روز کی رخصت پر کل روانہ ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت نے اجازت دیتے ہوئے ایک جی او جاری کیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس مسٹر انوراگ شرما نے آج اپنے دفتر سے احکامات جاری کئے جس میں مسٹر مہیندر ریڈی کی عدم موجودگی پر ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کوآرڈینیشن مسٹر انجنی کمار کوتوال کے عہدہ کے انچارج ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے بموجب مسٹر مہیندر ریڈی شخصی چار روز دورہ پر 20 تا 24 ڈسمبر دبئی کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔