حیدرآباد 6 جولائی (سیاست نیوز) سکندرآباد مہندر ہلز میں تلنگانہ سوشیل ویلفیر اقامتی گرلز ہاسٹل میں سمیت غذا کھانے کے سبب 25 طالبات کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ۔ طالبات کو فوری کورنٹی ہاسپٹل نالا کنٹہ میں شریک کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبات ہاسٹل میں فراہم کئے جانے والے آلودہ پانی اور سمیت غذا کھانے سے اچانک ان کی صحت بگڑ گئی اور قئے و دست کی شکایت کے بعد انہیں فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔ محکمہ سوشیل ویلفیر کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دواخانہ میں شریک طالبات کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔