کولمبو ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان ان دنوں سری لنکا میں ہیں جہاں وہ صدر مہندا راجہ پکسے کی انتخابی مہمات میں حصہ لیں گے۔ یاد رہیکہ سری لنکا میں انتخابی مہمات کا حصہ بننے والے سلمان خان پہلے ہندوستانی فلم ایکٹر ہوں گے۔ مہندا راجہ پکسے دوبارہ انتخابی میدان میں ہیں۔ سلمان کے علاوہ بالی ووڈ کی جیکولین فرنانڈیس (جو سری لنکائی شہری ہیں) اور دیگر پانچ پرفارمرس سلمان کے ساتھ اسٹیج پروگرام پیش کریں گے۔ رکن پارلیمان اور صدر راجہ پکسے کے فرزند نمل نے سلمان کو سری لنکا مدعو کیا تھا۔ مقامی ویب سائیٹ ایشین میرر نے یہ بات بتائی۔ جیکولین جو ماضی میں مس سری لنکا بھی رہ چکی ہیں، ان کی نمل کیساتھ بھی اچھی دوستی ہے۔