مہلوک کانسٹبل کے لیے 40 لاکھ روپئے ایکس گریشیا

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( آئی این این): وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے ضلع نلگنڈہ میں دو انتہا پسندوں کے ساتھ انکاونٹر میں ہلاک کانسٹبل ناگ راج کے ارکان خاندان کو 40 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ۔ ایل بی نگر میں کامنینی دواخانہ کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 40 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کے علاوہ متوفی کانسٹبل کے خاندان کے ایک رکن کو روزگار بھی دیا جائے گا ۔ تاہم وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے دو افراد اسلم ایوب اور ذاکر بین ریاستی سارقوں کی ٹولی کے ارکان ہیں ۔
ان کا کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔