مہلوک فوجیوں کو پارلیمنٹ کا خراج عقیدت

نئی دہلی 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ نے آج کہاکہ دہشت گردوں کے حملوں میں جو فوجی اپنی جانیں ملک کی سرحدوں پر نچھاور کرچکے ہیں، پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس اُن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے خطاب کیا۔ اُنھوں نے 7 فوجیوں کو جو پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ میں ہلاک ہوئے، خراج عقیدت پیش کیا۔ راج سبھا کے صدرنشین حامد انصاری نے کہاکہ اِس قسم کے بے حس حملے ناقابل قبول ہیں۔