مہلوکین کے خاندان کو فی کس 3 لاکھ ایکس گریشیا

ڈبل بیڈروم گھرکی فراہمی ’ بچوں کے تعلیمی مصارف برداشت کرنے کا اعلان
حیدرآباد ۔ 24 ؍جون ( پی ٹی آئی ؍ این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے اس المناک حادثہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ۔ حکومت نے مہلوکین کے خاندانوں کو فی کس تین لاکھ روپئے ڈبل بیڈ روم گھروں کی فراہمی اور ان کے بچوں کے تعلیمی مصارف برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تاہم دیہاتیوں کی کثیر تعداد نے جن میں مہلوکین اور زخمیوں کے رشتہ دار بھی شامل تھے ۔ دواخانہ کے قریب جمع ہو کر احتجاج کیا اور مزید مصارف ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دواخانہ کے باہر اس وقت معمولی کشیدگی پھیل گئی جب احتجاجیوں نے ’’ہمیں انصاف چاہئے ‘‘ جیسے نعرے لگائے اسی دوران ہجوم کو منتشر کرنے میں پولیس کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ احتجاجیوں نے دواخانہ سے باہر جانے والی ایک ایمبولنس کو روک دیا اور پولیس سے دھکم پیل کی ۔ چیف منسٹر نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد پہونچانے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ۔