مہدی پٹنم کی مین روڈ پر ٹرافک جام ،عوام کیلئے روز کی مصیبت

حیدرآباد۔2 اپریل (سیاست نیوز) مہدی پٹنم مین روڈ پر ٹریفک جام روز کا مسئلہ بن چکا ہے مصروف ترین اوقات میں یہاں ہجوم کی آمد ورفت کثیر تعداد میں ہوتی ہے اور سڑکیں تنگ ہیں جس سے ٹرافی کا بہاؤسست ہو جاتا ہے۔ مہدی پٹنم مین روڈ پر ٹریفک نہ صرف گاڑیوں کے لیے ہی مسئلہ بنی ہوئی ہے بلکہ پیدل راہگیروں کے لئے بھی کئی مسائل پیدا کر رہی ہے ۔اطراف و اکناف کے مکینوں کے علاوہ اس راستے سے کئی اہم مقامات پر پہنچنے والے افراد نے کئی مرتبہ ارباب مجاز کی اس مسئلہ کی طرف توجہ مبذول کروائی لیکن ہنوز اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں نکلا گیا ہے۔