حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ڈیویژنل انجینئر الیکٹریسٹی کنسٹرکشن سنٹرل سرکل کے بموجب 28 جنوری کو ایک تا 2 بجے دن مہدی پٹنم فیڈر کے تحت آصف نگر اور 3 تا 4 بجے دن یوسفین فیڈر کے تحت نامپلی علاقہ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ اے ڈی ای مہدی پٹنم کے بموجب 28 جنوری کو صبح 10 تا ایک بجے دن مجسمہ گاندھی زیبا باغ ، آصف نگر ، پولیس اسٹیشن ، مراد نگر ، ملن ٹاکیز جب کہ نامپلی ہاسپٹل فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے نامپلی علاقہ کا جزوی حصہ ، مسجد ٹیک ، ہوٹل الحمدﷲ ، حبیب نگر ، افضل ساگر ، بازار گھاٹ اور نامپلی ہاسپٹل علاقوں میں 2 بجے دن تا 6 بجے شام برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ ڈیویژنل انجینئر آسمان گڑھ کے بموجب 28 جنوری کو صبح 8 تا 9-30 بجے صبح مون اسٹار اور صبح 11 تا 12-30 بجے دن اعظم پورہ اور 3 تا 4-30 بجے دن نور خاں بازار فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔