حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر ( این ایس ایس ) سینئر کانگریس لیڈر و کرناٹک کے وزیر ڈی کے شیوکمار نے ‘ جو پارٹی کے مرد بحران بھی سمجھے جاتے ہیں ‘ اس یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں عظیم اتحاد کی حکومت تشکیل پائیگی ۔ انہوں نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ ریاست میں مخلوط اسمبلی تشکیل پائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک خصوصی حکمت عملی کے تحت عظیم اتحاد تشکیل دیا ہے ۔ ہمارا اتحاد حکومت تشکیل دیگا اور اکثریتی نشستوں پر قبضہ کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر سرکاری مشنری کے استعمال سے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ہوگا نہیں۔ انہوں نے کامیابی کے بعد کے حالات پر کہا کہ کانگریس صدر راہول گاندھی اور تلگودیشم صدر چندرا بابو نائیڈو اپنے اپنے قائدین کے رول پر فیصلہ کرینگے ۔ انہو ںنے بتایا کہ کامیابی کے بعد دونوں قائدین چیف منسٹر کے امیدوار کا اعلان کرینگے ۔