مہاراشٹر میں ڈرینج ٹینک میں 9مزدوروں کی دم گھٹنے سے موت

اورنگ آباد۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے لاتور میں ایک نجی تیل مل کے ڈرینج کے ٹینک میں9 مزدوروں کی دم گھٹنے موت ہو گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کل شام اس وقت ہوا، جب کچھ مزدور تیل مل کے ڈرینج ٹینک کی صفائی کے لئے ٹینک میں اترے تھے ۔ کافی وقت گزر جانے کے بعد بھی مزدوروں کے باہر نہیں آنے اور کوئی ہلچل نہ ہونے پر بچاو مہم شروع کی گئی۔ بچاؤ اہلکاروں نے ٹینک کو توڑ دیا اور گندے پانی کو باہر نکال کر اندر گھسے ۔ ٹینک میں زہریلی گیس پیدا ہونے کی وجہ سے کافی وقت تک بچاؤ کام میں رکاوٹ آئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریاست کے وزیر سنباجی پاٹل نلانگیکر ، ریونیو اور پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچے ۔