مہاراشٹر میں وقف قطعہ اراضی گھوٹالے کی سی آئی ڈی انکوائری

ممبئی 25مارچ(سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے گزشتہ روز اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے امتیازجلیل کے اس مطالبے کو تسلیم کرلیا کہ وقف زمین گھوٹالے کے تعلق سے سی آئی ڈی انکوائری کرائی جائے ۔اقلیتی امور کے وزیردلیپ کامبلے نے ایوان میں اعلان کیاکہ حکومت امتیازجلیل کے مطالبہ پر کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیتی ہے۔ امتیاز جلیل نے کل اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ سی آئی ڈی تحقیقات کرائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ مہاراشٹرا میں کس طرح یتیم اور بے کس ومجبور بیواؤں کیلئے وقف زمین کا دھناسیٹھ استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بجٹ میں بھیک میں دینے کے بجائے مسلمانوں کو ان کی وقف کردہ زمین واپس لوٹا دے ۔