پنے 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر میں پنے کے پمپری۔چنچواڑ علاقے میں ایک چھ سالہ بچی کی چارنابالغ لڑکوں کے ہاتھوں عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کل شام ایک جھگی بستی میں ہوا۔ تمام ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں متاثرہ بچی کے والد نے ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ متاثرہ بچی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اسی دوران اسی علاقے میں رہنے والے یہ بچے اس کو جبراََ ایک اسکریپ گودام کے نزدیک لے گئے ۔ لڑکوں نے اس کی عصمت دری کی اور اس کے بعد فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے ۔