مہاراشٹر میں بارش۔تلنگانہ کے بابلی پروجیکٹ میں پانی کا بہاو

حیدرآباد11جون(یواین آئی)پڑوسی ریاست مہاراشٹرمیں گزشتہ چند دنوں سے وقفہ وقفہ سے بارش کے سبب تلنگانہ کے ضلع نرمل کے بابلی پروجیکٹ میں پانی کا کافی بہاو دیکھا جارہا ہے ۔زائد پانی کو دیکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کے افسران نے اس کے دو دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس پروجیکٹ کے دو دروازوں کے ذریعہ 20ہزا کیوزک پانی کو چھوڑنے کا منصوبہ ہے جس کے لئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔پانی کو چھوڑنے سے پہلے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو چوکس کیاجارہا ہے ۔