ممبئی22مارچ(سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹر کے سرکاری ملازمین نے ریاست کے کسانوں کی راہ پر چلتے ہوئے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ موسم باراں کے اسمبلی اجلاس سے قبل پنشن کے متعلق پرانی اسکیم کے نفاد سمیت دیگر مسائل کو حل نہیں کیا گیا تو ممبئی تک ‘لانگ مارچ ‘کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت نے یکم نومبر 2005سے سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے ملازمین کے لیے 1982-84کی پنشن اسکیم کے بجائے نئی پنشن اسکیم نافذ کی گئی ۔