ممبئی ۔ 24 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے مختلف مقامات پر گنیش فیسٹول کے آخری دن وسرجن کے دوران 18 اشخاص غرقاب ہوگئے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ رائے گڑھ ، جالنہ اور پونے ( رورل) ڈسٹرکٹس میں ہر ضلع میں تین اموات کی اطلاعات ہیں ۔ ستارا اور بھنڈارا میں دو دو اور پمپری ۔ چنچوڑ (پونے کے مضافات میں) ، بلڈھانہ ، ناندیڑ اور احمدنگر میں ایک ایک موت واقع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس عہدیدار نے یہاں کہا کہ اس کے علاوہ ممبئی کے کنجورمارگ علاقہ میں ایک جھیل میں ایک شخص غرقاب ہوگیا۔