مہاراشٹرا کے علاقے کلیان میں 15 ٹن بیف ضبط، 3 گرفتار

تھانے ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) 15 ٹن بیف ضبط کرلیا گیا اور 3 افراد گرفتار کرلئے گئے ۔ جبکہ ایک لاری کو مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے علاقے کلیان میں شبہ کی بنا پر روک کر اس کی تلاشی لی گئی ۔ پولیس کے بموجب اسے اطلاع ملی تھی کہ ضلع ناسک کے علاقہ مالے گاؤں سے ایک لاری بیف کے ساتھ تلوجا کی سمت جارہی ہے جو راج گڑھ کے قریب واقع ہے ۔ اس لاری کو کلیان میں روک کر تلاشی لی گئی اور کارروائی کی گئی ۔