پالگڑھ ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے کئی علاقوں بشمول ضلع پالگڑھ میں آج دوپہر زلزلے کے دو ہلکے جھٹکے 10 منٹ کے وقفہ سے ریکارڈ کئے گئے ۔ تاہم کسی علاقہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ یہ علاقہ کئی بار ایسے جھٹکے گزشتہ سال نومبر سے محسوس کرچکا ہے جس کی وجہ سے قبائیلی غالب آبادی والے علاقہ پالگڑھ کے ساکن دہشت زدہ ہوگئے ہیں ۔ یہ دونوں جھٹکے 1 بجکر 52 منٹ اور 2 بجکر 2 منٹ دوپہر محسوس کئے گئے ۔