حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( پی ٹی آئی ) : تلگو کے انقلابی شاعر ورا ورا راؤ کے ایک بھتیجہ وینوگوپال نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ گرفتار شدہ جہدکاروں کا ماؤنوازوں سے ربط ثابت کرنے کے لیے مہاراشٹرا پولیس کی طرف سے پیش کردہ ثبوت فرضی اور من گھڑت ہیں اور پولیس کے ان وعدوں میں کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ وینو گوپال نے کہا کہ ’ یہ تمام دعوے جون میں کئے جاچکے تھے اور اس میں کوئی نئی بات نہیں ۔ علاوہ ازیں ایک ایسے وقت پریس کانفرنس منعقد کرنا بھی غیر قانونی ہے جب سپریم کورٹ نے 6 ستمبر کو تمام ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ زیر سماعت ہے اس پر بیان دینا تحقیر عدالت کے مترادف ہے ۔۔