ممبئی۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے کہا ہے کہ رواں سال مارچ اور مئی میں ریاست میں 639 کسانوں نے قرض ، بینک قرضوں کی عدم ادائیگی اور فصلوں کی ناکامی کے سبب خودکشی کی ہے۔ ریاستی وزیر ریوینیو چندرا کانت پاٹل نے گزشتہ روز ناگپور میں قانون ساز کونسل کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر دھننجے منڈے اور این سی پی ارکان ہیمنت ٹاکلے، سنیل ٹانکارے، امر سنہہ پنڈت، کرن پاواسکرت نریندر پاٹل اور دوسروں کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ پاٹل نے کہا کہ یکم مارچ اور 31 مئی 2018ء کے دوران 639 کسانوں نے خودکشی کی۔