مہاراشٹرا میں 11 کروڑ اور ہریانہ میں 48لاکھ روپئے ضبط

نئی دہلی 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے ایک فلائنگ اسکواڈ تشکیل دیا تھا جس نے 11 کروڑ روپئے نقد رقم اور ناجائز شراب جس کی مالیت 70 لاکھ روپئے ہے اور جو رائے دہندوں کو ترغیب دینے کے لئے مہاراشٹرا منتقل کی جارہی تھی، ضبط کرلی۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہریانہ میں الیکشن کمیشن کی مقررہ غیر متحرک اور متحرک ٹیموں نے 4860500 روپئے نقد رقم اور 972 شراب کی بوتلیں ضبط کرلی ہیں۔