14 جون ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کا اعلان
حیدرآباد۔3جون(سیاست نیوز) چیف منسٹر مہاراشٹرا مسٹر دیویندر فڈنویس نے ریاست مہاراشٹرا کے گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ’’ چیف منسٹر فیلو شب پروگرام 2019‘‘ کا اعلان کیا ہے اور اس پروگرام میں شرکت کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 14جون 2019 رکھی گئی ہے۔مہاراشٹرا چیف منسٹر کی جانب سے اعلان کی گئی فیلو شپ کمیں داخلہ کیلئے 21تا26سال کی عمر کے کوئی بھی گریجویٹ جنہیں ایک سال کام کا تجربہ حاصل ہو۔چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس اور حکومت مہاراشٹر ا کی جانب سے جاری کئے گئے اشتہار میں فڈنویس نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاراشٹرا کی تعمیر و ترقی کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام انجام دیں اور ریاست کی ترقی کے میں اپنا کلیدی کردار نبھانے کے موقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے 11ماہ ان کے ساتھ خدمات انجام دیں ۔حکومت مہاراشٹر ا کی جانب سے جاری کردہ اس فیلو شپ کے متعلق حکومت کا کہناہے کہ 11ماہ کے اس فیلو شپ پروگرام میں منتخب نوجوان ریاستی حکومت اور چیف منسٹر کے ساتھ خدمات انجام دیتے ہوئے ریاست کی ترقی اور بہتری کے لئے اپنے مشورہ دینے کے علاوہ اقدامات کو یقینی بنا سکتے ہیں۔حکومت مہاراشٹرا کی اس فیلو شپ کے لئے اہل ریاست مہاراشٹرا کے وہ گریجویٹ اہل ہیں جن کی عمر 21تا26سال کے درمیان ہیں اور ایک سال مختلف شعبوں میں خدمات کا تجربہ رکھتے ہوں۔اس فیلو شپ کے سلسلہ میں مزید تفصیلات حکومت کی ویب سائٹ www.mahades.maharashtra.gov.in پر یا پھر فون نمبر 703924333اور 022 49295118 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ریاستی حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی جا چکی ہے کہ اس فیلو شپ میں داخلہ کے لئے درخواست کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اورنہ ہی درخواست داخل کرنے میں ناکام ہونے والوں کو کوئی موقع فراہم کیا جائے گا۔