پونے ؍ ممبئی ۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 8 افراد جو ایک جلوس جنازہ میں شامل تھے زخمی ہوگئے جبکہ ایک قدیم پل جس کو وہ پار کررہے تھے منہدم ہوگیا۔ یہ واقعہ خروشی دیہات مہاراشٹرا کے ضلع ستارا میں پیش آیا ۔ زخمی افراد کی حالت خطرہ سے باہر ہے ۔ پولیس کے بموجب ایک جلوس جنازہ 90 سالہ خاتون کا مہاراشٹرا پل سے آج صبح گذر رہا تھا جس میں تقریباً 25 افرادشامل تھے جبکہ یہ پل منہدم ہوگیا۔ اور جس میں 8 افراد زخمی ہوگئے ۔ انھوں نے کہاکہ لوہے کا یہ پل 25 سال قدیم تھا اور پانی سے اس کو زنگ لگ گیا تھا ۔ یہ حادثاتی موت کا واقعہ ہے ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید کارروائی تحقیقات کے بعد کی جائے گی ۔ پولیس انسپکٹر ایم ایچ مانے نے میدھا پولیس اسٹیشن پر ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا انکشاف کیا ۔