جمعرات , دسمبر 12 2024

مہاراشٹرا میں لو لگنے سے دو اموات کئی ریاستوں میں گرمی کی لہر

نئی دہلی ؍ ممبئی ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لو لگنے سے مہاراشٹرا میں دو افراد فوت ہوگئے جبکہ کئی ریاستوں بشمول یوپی، ایم پی، ہریانہ، گجرات، اوڈیشہ اور راجستھان میں گرمی کی ابتدائی لہر جاری ہے۔ مہاراشٹرا میں جہاں ہندوستانی محکمہ موسمیات نے معتدل گرمی کی لہر کا انتباہ دیا ہے۔ دو افراد لو لگنے سے فوت ہوگئے۔ ایک موت سولہ پور میں اور دوسری اورنگ آباد میں واقع ہوئی۔ درجہ حرارت گذشتہ 60 سال میں سب سے زیادہ ہوگیا۔ مہاراشٹرا کے وزیرصحت دیپک ساونت نے کہا کہ درجہ حرارت 40 درجہ سے زیادہ ہوچکا ہے۔ ملک گیر سطح پر بھی یہی درجہ حرارت پایا جاتا ہے۔ اکولہ مہاراشٹرا کا اور چرو راجستھان کا گرم ترین مقام رہا۔ دونوں ریاستوں میں گرم اور خشک ہوا چل رلی ہے۔ یو پی کے بعض علاقوں میں گرمی کی لہر کے حالات دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT