ممبئی ۔ 13 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا بہت جلد صحافیوں اور غیر صحافیوں کیلئے مجھیتہ ویج بورڈ کی سفارشات پر عمل آوری کیلئے اخبارات کے مالکین سے بات چیت کرے گی۔ وزیر لیبر پرکاش سنہا نے آج اسمبلی میں یہ اطلاع دی اور بتایا کہ حکومت ویج بورڈ کے مسئلہ پرجرنلسٹس اسوسی ایشن کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کرے گی ۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر رادھا کرشنا وکی پاٹل کی تحریک توجہ دہانی پر مباحث کا جواب دیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ بنچ نے گزشتہ سال صحافیوں اور غیر صحافیوں کیلئے مجھیتہ ویج بورڈ کی سفارشات کو برقرار رکھا اور یہ ہدایت دی تھی کہ نظرثانی شدہ تنخواہیںادا کی جاسکی اور حکومت سے کہا گیا ہے کہ عمل آوری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔