ممبئی ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کسانوں کی خودکشیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے شبانہ روز کام کر رہی ہے اور انہیں ضروری امداد کیلئے مرکزی حکومت سے 4,500 کروڑ کے معاشی پیکیج کی درخواست کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ خشک سالی اور فصلوں کے نقصان سے دلبرداشتہ کسانوں کی خودکشی کے واقعات پر وہ بھی افسردہ ہیں اور کسانوں سے کہا کہ ہمت سے کام لیں کیونکہ ان کی ہر ممکنہ امداد کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خشک سالی سے نمٹنے کے اقدامات حکومت نے مختلف اقدامات بشمول برقی بلز اور طلباء کی تعلیمی فیس کی معافی ، زرعی قرضوںکی اجرائی اور پرانے قرضوںکی ادائیگی پر التواء کئے گئے ہیں جبکہ حکومت زرعی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ اکولہ ضلع کے ایک گاؤں میں ایک 75 سالہ کسان ، فصل کی ناکامی پر خودکشی کرلی گئی۔ اگرچیکہ چیف منسٹر نے علاقہ ودربھا کا ح ال ہی میں دورہ کیا ہے ۔ اس کے باوجود اس علاقہ میں گزشتہ چند دنوں میں 7 کسانوں نے خودکشی کرلی ہے ۔ صدر ودربھا جن اندولن سمیتی کشور تیواری نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ کپاس کے ز یر کاشت علاقہ میں ناکافی باش سے معاشی پریشانیوں کا شکار 1,022 کسانوں نے جاریہ سال خودکشی کرلی ۔ گزشتہ ہفتہ امراوتی میں چیف منسٹر فڈنویس سے ملاقات کر کے تنظیم کے ایک وفد نے میمورنڈم پیش کیا ہے۔