مہاراشٹرا میں بچوں کے سرقہ کی افواہ ‘5افراد ہلاک

ممبئی ۔ یکم جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) پانچ افراد کو مہاراشٹرا کے ضلع دھولے میں دیہی عوام نے زدوکوب کرتے ہوئے ہلاک کردیا ‘ کیونکہ ان کو شبہ تھا کہ وہ بچوں کا سرقہ کرنے والے تھے ۔ پولیس کے بموجب یہ پانچوں چند دیگر افراد کے ساتھ ریاستی ٹرانسپورٹ بس سے قبائلی دیہات رین پاڑا کا سفر کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے ۔ جب ان میں سے ایک مبینہ طور پر ایک بچی سے بات کرنے کی کوشش کررہا تھا تو دیہی عوام اتواری بازار میں ہجوم کی شکل میں موجود تھے جس نے ان پر حملہ کیا ۔ پولیس کے بموجب ان پانچ کو قریبی پمپلنیر دواخانہ منتقل کیا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔