ممبئی ۔ 2 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : مہاراشٹرا بھر میں تقریبا 4000 ڈاکٹروں نے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کے لیے آج سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی ہے جس کے باعث شہر ممبئی اور دیگر مقامات پر سرکاری دواخانوں میں طبی خدمات متاثر ہوگئیں ۔ مہاراشٹرا اسوسی ایشن آف ریزڈینٹ ڈاکٹرس کے صدر ڈاکٹر ساگر منڈاڈا نے بتایا کہ حکومت کو 10 نکاتی مطالبات منشور پیش کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جب ایک مریض کی موت واقع ہوگئی تو ڈاکٹر پر حملہ کردیا گیا ۔